27 ستمبر، 2010، 10:42 AM

پاکستان

پاکستانی عدلیہ کا دہشت گردوں کے ساتھ نرم رویہ دہشت گردی کے فروغ کا سبب بنا ہے

پاکستانی عدلیہ کا دہشت گردوں کے ساتھ نرم رویہ دہشت گردی کے فروغ کا سبب بنا ہے

پاکستانی عدالتوں کی جانب سے آج تک کسی دہشت گرد کو سزا نہ ملنا اور دہشت گردوں کی مسلسل عدالتوں سے رہائی پاکستانی قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے پاکستانی چیف جسٹس کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کے ناسور کا بھی از خود نوٹس لیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملت جعفریہ پاکستان نے عدالتوں سے دہشت گردوں کی مسلسل رہائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف از خود نوٹس لیں  اور ماتحت عدالتوں سے رہا ہونے والے دہشت گردوں کے بارے میں قوم کو بتائیں کہ نامور دہشت گردوں کو بغیر سزا دیئے گئے عدالتوں سے کیوں رہائی مل رہی ہے تحریک تحفظ ولاء و عزا وعظمت سادات کے زیر اہتمام منعقدہ تاریخی اجتماع میں شرکاء نے ملکی سا لمیت و یکجہتی کے تحفظ،دہشت گردی کے خاتمہ ،سنی شیعہ بھائی چارہ کے فروغ اور قومی حقوق کے حصول کیلئے جد جہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اعلامیہ پیش کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ کالعدم تنظیموں سے درجنوں نئی تنظیمیں جنم لے چکی ہیں کالعدم تنظیموں کے عہدیداران نے نئی نئی جماعتیں بناڈالی ہیں جو کھلم کھلا دہشت گردی میں ملوث ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ شیعہ سنی دونوں دہشت گردی اور دہشت گردوں سے متنفر اور بیزار ہیں اور دہشت گردی کو پاکستان کی سالمیت کے لئے خطرہ قرار دیتے ہیں۔ بیان میں پاکستان کی اعلی عدلیہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بتائے کہ آج تک اس نے کتنے دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دی ہے۔

News ID 1159522

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha